آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات پر ڈی ایس پی صدر بنوں کو معطل کردیا، محکمانہ کاروائی کا حکم

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے منظم جرائم پشہ گروہ کے ساتھ تعلقات اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر بنوں کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی کو ڈی ایس پی صدر بنوں فلک نواز بنگش کے خلاف جرائم پیشہ افراد کے ساتھ گٹھ جوڑ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے متعلقہ سنیئر پولیس افسران کے ذریعے جب ان شکایات کی انکوائری کرائی تو انہوں نے اپنی رپورٹ میں شکایات کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوری ایکشن لینے کی سفارش کی۔ آئی جی پی نے متعلقہ سنیئر پولیس افسران کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میںڈیس ایس پی صدر بنوں فلک نواز بنگش کو فوری طور پرمعطل کردیا۔ آئی جی پی نے ریجنل پولیس افیسر کوہاٹ ، ایس ایس پی سپیشل برانچ اور ڈی پی اُو کرک کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جو معطل شدہ ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے مزید سخت کاروائی عمل میں لانے کے لیے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :