گورنرخیبرپختونخوا نے انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئر مین جنرل (ر) محمدحامدخان کو 3سال کی توسیع دیدی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے جنرل (ر) محمدحامدخان کی انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے مزید تین سال کیلئے چیئرمین برقراررکھنے کی توثیق کی ہے۔ وہ جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں انجمن ہلال احمر پاکستان خیبرپختونخوا شاخ کی سالانہ جنرل اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں چیئرمین جنرل (ر)محمدحامدخان، وائس چیئرپرسن مسز عذرا جمشید کریم سمیت پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے انجمن ہلال احمر کو صوبے میں منظم کرنے اور اس پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مزید تین سال کیلئے اس عہدے پر توسیع دی جارہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جنرل(ر) حامدادارے کو مزید مضبوط اور فعال بنانے اور اسے خودانحصاری کی طرف لے جانے کے اہداف حاصل کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :