جسمانی لحاظ سے معذور بچوںکی دیکھ بھال،تعلیم و بہتر نگہداشت انفرادی ہی نہیں بلکہ ا جتماعی ذمہ داری ہے جس کیلئے بحیثیت قوم ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ جسمانی لحاظ سے معذور بچوںکی دیکھ بھال،تعلیم و بہتر نگہداشت انفرادی ہی نہیں بلکہ ا جتماعی ذمہ داری ہے جس کیلئے بحیثیت قوم ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز پاک فوج کے زیراہتمام''اُمید سپیشل ایجوکیشن سکول پشاور" میں عالمی یوم جسمانی معذوری کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بریگیڈیئرمحمدعلی، لیفٹیننٹ کرنل بلال،پرنسپل واساتذہ اُمیدسپیشل ایجوکیشن سکول کے علاوہ خصوصی بچوں اوران کے والدین کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر نے امیدسپیشل سکول میں زیرتعلیم خصوصی بچوں کے عمدہ اندازسے نگہداشت ا ورتعلیم وتربیت کے انتظامات پرپاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کو تعلیم تربیت دیکر انہیں قومی ترقی میں بھی فعال کردارکے قابل بنایاجاسکتاہے۔

گورنر نے سکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر خصوصی بچوں کے طرف سے مختلف ٹیبلوزپیش کئے گئے۔گورنر نے سکول کیلئی10 لاکھ روپے کی گرانٹ کا ا علان کیا۔ انہوں نے سکول کے اساتذہ کیلئیبھی 5,5 ہزارروپے کے سپیشل انعامات دینے کا اعلان کیا۔قبل ازیں کرنل بلال نے تعلیمی ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اورسکول میں نئی تعمیراتی بلاک زیرتعمیر بلاک کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :