بھل صفائی مہم کیلئے نہروں کو یکم جنوری کی بجائے 10جنوری سے بند کیا جائے،صوبائی وزیر آبپاشی کی ہدایت

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی سکندرحیات خان شیرپائونے کاشتکاروں کی ُپر زور اپیل پر محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بھل صفائی مہم کیلئے نہروں کو یکم جنوری2017کی بجائے 10جنوری2017سے بند کریں تاکہ کاشتکار اپنے فصلوں باالخصوص گندم کی سیرابی کو یقینی بنا سکے اور ملک میں غلے کی پیداوار بہتر ہو سکے اور کاشتکاروں کو بھی ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

شدید اور طویل خشک سالی کے پیش نظر صوبائی وزیر نے کاشتکاروں سے طویل روابط کے بعد محکمہ آبپاشی کے حکام کو یہ ہدایات جاری کئے ۔