کامیابی ضلع بھر کے ہمارے گروپ کے قائدین کی کاوشوں کا ثمر ہے،نو منتخب چیئر مین پیر غلام محی الدین چشتی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

بوریوالا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)نو منتخب چیئر مین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی اور وائس چیئر مین رانا شاہد سرور نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے انتخابات میں انکی کامیابی ضلع بھر کے ہمارے گروپ کے قائدین کی کاوشوں کا ثمر ہے اس بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہوں نے دن رات محنت کر کے اہم کردار اداکیا ہے اس سلسلہ میں ہم اپنی اعلیٰ مسلم لیگی قیادت وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلی میاں شہباز شریف اور مرکزی رہنما حمزہ شہباز کے بھی بہت حد تک مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈا شیخ فاضل اور ماڈل ٹائون بورے والا میںاپنی رہائش گاہوں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والے حلقہ انتخاب کے لوگوں یونین کونسلز کے کے چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کونسلرز،نمائندہ شخصیات اور اہل دیہہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع بھر میں اپنے گروپ قائدین کی مشاورت سے ضلع کو درپیش مسائل حل کروائیں گے اور حلقہ کے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کریں گے۔ یاد رہے کہ نو منتخب چیئر مین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی اور وائس چیئر مین رانا شاہد سرور دو نوں کا تعلق تحصیل بورے والا سے ہے ۔