کھلی کچہری کامقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے،ڈی پی او

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

جھنگ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ڈی پی اوہمایوں مسعود سندھو نے عوام کوانصاف کی فراہمی ،ان کے مسائل اولین ترجیح پرحل کرنے کے لئے تھانہ کوٹ شاکرکے علاقہ اڈہ ماچھیوال میںکھلی کچہری کاانعقادکیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدرمحمدطاہر ،ایس ایچ اوتھانہ کوٹ شاکر ،تفتیشی افسران اور سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس دوران ڈی پی ا و نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جھنگ پولیس ہمہ وقت تیار ہے ۔کھلی کچہری کامقصد ہے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔انہوں نے کہا عوام کے تعاون کے بغیرمجرموں اور شرپسندوں کامحاسبہ مشکل عمل ہے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے لہذااس سے خوف کھانے کی بجائے اس پرمکمل اعتمادکرتے ہوئے اپنی شکایات کے سلسلہ میں رجوع کریں انہوں نے تفتیشی افسران کوہدائت کی کہ سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش میرٹ پرشفاف اور جدیدخطوط پرکی جائے اورانصاف کی فراہمی میں ایمانداری سے کام لیاجائے کھلی کچہری میں مختلف افراد کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں جن پرڈی پی اونے موقع پراحکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

بعد ازا ں ڈی پی او نے تھانہ کوٹ شاکر اور تھانہ اٹھارہ ہزاری میں قائم ہونے والے فرنٹ ڈیسک کادورہ کیا۔اس دوران انہوں نے کہاکہ تھانہ جات کی سطح پر فرنٹ ڈیسک کاقیام عمل میں لایاگیاہے جس کامقصد ہے کہ عوام کو تھانہ کی سطح پر آسانی سے انصاف میسر ہوسکے ۔عوام اپنی شکایات کے سلسلہ میں رجوع کرسکتے ہیں جن کافوری طور ازالہ کیاجائے گا۔ڈی پی او نے تھانہ اٹھارہ ہزاری اور کوٹ شاکرکے فرنٹ ڈیسک کے سٹاف کوہدایات جاری کیں کہ فرنٹ ڈیسک کے ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھیںاور تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہوں نے تھانہ میں کمپیوٹر سیکشن کا دورہ کرتے ہوئے محرر اور کمپیوٹر آپریٹر ز کوہدایات جار ی کیں کہ تھانہ کے ریکارڈ کی فیڈنگ درست طور پرکریں اور روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں۔