اسلام تمام مذاہب سے رواداری‘ اقلیتوں سے بہترین سلوک اور ان کے حقوق کے تحفظ کا علمدبردار دین ہے،ڈی پی او خانیوال

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

خانیوال۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ڈی پی او جہانز یب نذیر خان نے کہاکہ اسلام تمام مذاہب سے رواداری‘ اقلیتوں سے بہترین سلوک اور ان کے حقوق کے تحفظ کا علمدبردار دین ہے مسیحی برادری چونکہ پاکستان کی ایک بڑی اقلیت ہے لہذا ضلع خانیوال میں ان کے جا ن ومال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہو ن نے صحافیوںسے ملاقات کے دوران کیا ۔ ڈی پی او نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کرسمس کے روز ضلع خانیوال کی پولیس تمام گرجا گھروں اور دیگر تفریحی مقامات پر امن قائم رکھنے کیلئے چوکس ہے ا س سلسلہ میں ذ مہ داریاں لگادی گئی ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ ضلع خانیوال میں وزیر اعلی ٰ پنجاب کے حکم پر سستے کرسمس بازار لگا دئیے گئے ہیں اور کرسمس بازاروں اور 89گرجاگھروں کی سکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ‘رضا کار اور ویلنٹیئرز تعیات کیے جائیں گے اور خواتین کی تلاشی کے لیے لیڈی پولیس بھی تعینات کی گئی ہیںجبکہ واک تھروگیٹ بھی نصب کیے جائیں گے تاکہ مسیحی بہن بھائیوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ملکی حالات کے پیش نظر مسیحی برادری بھی اپنے اردگر د کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شاپر ‘بیگ یا شخص نظر آنے پر فوری طور پر موقع پر موجود سینئر پولیس افسر کے نوٹس میں لائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہوسکے۔