آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ جمعہ کو ملک میںکم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی08، گوپس منفی06، ہنزہ، گلگت منفی05، کالام منفی 04، استور دیر، بگروٹ منفی 03، قلات منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :