وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے ایک وفد نے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلان گوان کی قیادت میں ملاقات کی اور عالمی بینک کے مجوزہ ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ فار گروتھ کا جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے مختلف پالیسی اقدامات اور عالمی بینک کی معاونت سے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور عالمی بینک کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر فریقین نے اصلاحاتی عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا جس سے نظام میں اقتصادی فعالیت اور شفافیت آئے گی۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے موجودہ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں شروع کی گئی اصلاحات کو سراہا۔ ملاقات میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے علاوہ وزارت خزانہ اور عالمی بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :