گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے گھر گئے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گورنر خیبر پختونخوا اسامہ وڑائچ شہید کے گھر گئے اور ان کے والد ڈاکٹر فیض احمد اور بھائی سعد احمد وڑائچ سے ملاقات کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ اسامہ وڑائچ کی موت صرف ان کے خاندان کا ہی نہیں بلکہ بطور ایک بہترین سول سرونٹ پوری قوم کانقصان ہے۔

متعلقہ عنوان :