وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نو منتخب میئر سردارمحمد نسیم کی ملاقات

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نو منتخب میئر سردارمحمد نسیم نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نومنتخب میئر سے راولپنڈی شہر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوںنے نو منتخب میئر کو مبارکباد بھی دی۔