بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کا وزیراعظم نوازشریف پر اعتماد کا مظہر ہے، بیگم شاہدہ قدیر

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی عوام کا وزیراعظم نوازشریف پر اعتماد کا مظہر ہے، اب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ان عوامی اداروں کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں مزید ٹھوس اقدامات کریگی۔

جاری اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاست جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کی خوشحالی اور ملک کی بہتری کیلئے دن رات کام کرکے ان کو ریلیف دیا جس کی وجہ سے ملک آج بہترین سمت جار رہا ہے جس کا بین الاقوامی ممالک بھی اعتراف کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ پاکستان کو پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے منصوبوں کی ضرورت ہے جنہیں شروع کیاجاچکا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے پاکستان کا اقتصادی منظرنامہ تبدیل ہوجائے گااورلوگوں کے معیارزندگی میں بہتری آئے گی اور ملک کے ہر حصے میں سی پیک کے ثمرات پہنچائیں گے۔ مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ وزیراعظم عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے، وہ2018ء میں عوامی عدالت میںآئیں گے اور ایک بارپھر عوامی عدالت سے سرخرو ہونگے۔