رسول اکرم ؐ سے محبت دنیا کا عظیم سرمایہ ہے ‘ پروفیسر غیاث النبی طیب

جنرل ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد کی تقریب

جمعہ 23 دسمبر 2016 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام ، محبوب خدا حضرت محمد ؐ کا پیغام اور ان سے عقیدت انسانیت کی بھلائی اور دنیا کا عظیم سرمایہ ہے۔ وہ گزشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر غلام صابر، انتظامی ڈاکٹرز اورگنائزیشن کے صدر رانا پرویز ، چیئر مین اظہر شاہ ، جنرل سیکرٹری عارف حسین بٹر ، مظہر شاہ ، فقیر حسین سمیت دیگر رہنما اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ پروفیسر غیاث النبی طیب کا کہنا تھا کہ نبی رحمت ؐ کی تعلیمات اور ان کا اسوہٴ حسنہ رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اگر ہم ان کے عین مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی ہر صورت ہمارا مقدر ہے۔ ڈاکٹر غلام صابر نے کہا کہ بنی کریمؐ سے محبت ہی اصل کامیابی ہے ہمیں اس کیلئے سیرت النبی ؐ کو اپنانا ہو گا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی ،استحکام ، یکجہتی ، خوشحالی اور مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :