سانگلہ ہل، میونسپل کمیٹی شاہکوٹ کے چیئر مینی شپ کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگیا

چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے گروپ کے نامزد امیدوار شیخ محمد راشد چیئر مین منتخب

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:57

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سانگلہ ہل میونسپل کمیٹی شاہکوٹ کے چیئر مینی شپ کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ساتھ ہوگیا چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے گروپ کے نامزد امیدوار شیخ محمد راشد چیئر مین منتخب جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نامزد امیدوار ذوالفقار سندھو دوسرے نمبر پر رہا بتایا گیا ہے کہ اسے وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کی حمایت حاصل تھی نو منتخب چیئر مین شیخ محمد راشد کے حمایتیوں کا خوشی کے ساتھ جشن بھنگڑ ے اور مٹھائی کی تقسیم شہر بھر میں ریلی نکالی گئی واضح رہے کہ 22دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی سربراہوں کے انتخاب کے موقع پر تحصیل شاہکوٹ کے چیئر مینی کے دونوں امیدواروں نی14،14ووٹ لئے برابر ووٹ لینے پر چیئر مینی کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا جس پر 23دسمبر کو دونوں امیدواروں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں باجوہ گروپ کے شیخ محمد راشد میونسپل کمیٹی شاہکوٹ کے چیئر مین بن گئے ۔