مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی صدر نور خان ترین سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل ہوگئے

بھارت کو اقتصادی راہداری پر تشویش ہے ،عوام کسی صورت منصوبے کو ناکام نہیں ہونے دیں گے ،عبد الفغور حیدری

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سانحہ آٹھ اگست کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے رپورٹ پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر عمل درآمد کریں جمعیت علماء اسلام کرپشن کو معاشرے میں ناسور سمجھتی ہیں اقتصادی راہداری روٹ پر کام شروع ہونے سے بھارت کو تشویش اور کوشش ہے کہ منصوبہ ناکام بنا دیں لیکن ملک کے عوام کسی صورت منصوبے کو ناکام نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی صدر نور خان ترین کے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ، سابق گورنر سید فضل آغا،سابق اسپیکر سید مطیع اللہ آغا، پشین کے ضلعی امیر مولوی کمال الدین ، سید جانان آغا سمیت دیگر بھی موجود تھے مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی صدر نور خان ترین نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں ملکی اور خاص کر بلوچستان کے حالات میں اپنا کردار ادا کریں اور4 سال بعد خاموشی کا روزہ توڑ کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اب صوبے بھر میں فعال ہو رہی ہے اور حکومت میں شامل جماعتوں سے سیاسی شخصیت ناراض ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو رہے ہیں سردار، نواب مڈل کلاس سمیت سب کی شکل میں یہاں حکومتیں ہوئی مگربلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ نہیں ہو سکا اس وقت قوم پرستوں کی حکومت ہے لیکن حالات جوں کے توں ہے جمعیت علماء اسلام صوبے اور عوام کے حالات کو بہتر جانتے ہیں اور آئندہ 2018 کے انتخابات کے بعد جمعیت علماء اسلام کی حکومت ہو گی دور دراز علاقوں میں لوگوں کو صاف وشفاف پینے کے صاف پانی میسر نہیں تعلیم اور صحت کے شعبے تباہ حال ہے صوبے کے عوام جمعیت علماء اسلام بلوچستان کا مسیحا سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات ماضی ہوئے اور مستقبل میں خدشتہ ہے گوادر کاشغر اقتصادی راہداری روٹ پر جب سے کام شروع ہوا ہمسایہ ملک بھارت کو تشویش ہے اور کوشش ہے کہ وہ منصوبے کو ناکام بنائیں تاکہ چائنا دنیا تک رسائی نہ کر سکے اور پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہ کیا جا سکے لیکن ملک کے عوام اس منصوبے کو کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دینگے امریکہ نے کبھی بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا اور ہمیشہ بھارت کی اشاروں پر یہاں حالات خراب کر نے کی کوشش کی ہے سانحہ8 اگست سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے جمعیت علماء اسلام کرپشن اور دہشتگردی کے حوالے سے بالکل صاف نقطہ نظر رکھتی ہے کراچی میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہے لیکن جمعیت اس میں شامل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن کا دور دورہ ہے اور معاشرے میں ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے لوگ مختلف شکلوں میں کرپشن کر تے ہیں اسی وجہ سے معاشرہ تباہی وبربادی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :