ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کالنک ڈاؤن،اندرون و بیرون ملک پاسپورٹ اجراء تعطل کا شکار

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر کالنک ڈاؤن ہو گیا۔ لنک ڈاؤن ہونے سے اندرون و بیرون ملک پاسپورٹ اجراء کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں لنک ڈاؤن ہونے سے اندرون بیرون ملک پاسپورٹ اجراء کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔ لنک ڈاؤن ہونے سے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے عملے کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ دفاتر کی ٹیکنیکل ٹیم نقص کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ جلد ہی نقص دور ہو جائے گا۔۔( علی)