لوگوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او سرگودھا

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:39

سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈی پی او سرگودھا نے ساہیوال ،سلانوالی اور شاہ پورسرکل کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ جرائم کے تدارک پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم کو روکنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اس لئے نیند سے بیدار ہو کر جرائم، جرائم پیشہ عناصر ، رسہ گیروں ، جرائم پیشہ افراد کے سہولت کاروں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف ڈٹ جائیں ،ان عناصر کی سرکوبی کے لیے دن رات ریڈ کریں اورعدالتی مفروران کے گرد گھیرا تنگ کردیں، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے پلازوں، ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات پر پارکنگ کا بندوبست ہونا چاہیئے،گشت کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ ضرور کریں۔

سرگودھا کو ہر حالت میں کرائم فری بنانا ہے جو ایس ایچ او اور تفتیشی افسر محنت نہیں کرے گا وہ کسی رعائت کا مستحق نہیں ہوگا،بعدازاں ڈی پی اونے ساہیوال اور سلانوالی سرکل کے تمام تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیے اور کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایات کیں ۔

متعلقہ عنوان :