سرگودھا پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،8ملزمان گرفتار

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:38

سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے اندریاس مسیح سکنہ سلطان کالونی سے چرس 250گرام، عمران سکنہ20 جنوبی سے چرس 120 گرام ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بابر حسین سکنہ چونگی نمبر 12 سے شراب 25 بوتل ، اسلم سکنہ بھلوال سے شراب 20 بوتل ,تھانہ سلانوالی پولیس نے صابر سکنہ129 جنوبی سے شراب 10 بوتل، تھانہ میلہ پولیس نے محمد اشرف سکنہ بھابڑہ سے پسٹل 30 بورمعہ دو گولیاں، تھانہ سٹی پولیس نے وقار عباس سکنہ 18 شمالی سے پسٹل30 بورمعہ 50گولیاںاور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمدفاروق سکنہ بونگہ منہاس سے پسٹل 30 بورمعہ 04 گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :