گجرات کی عوام نے ضلع کونسل کے انتخابات میں کامیابی دلا کر مفاد پرست ٹولے کو مسترد کر دیا،آمروں کی گود میں پلنے والے چوہدری برادران کو عوامی فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا، چو ہدری برادران نے گجرات کو تباہ کر دیا ، شہر کو چوروں کے چنگل سے نکال کر ماڈل سٹی بنائیں گے

رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ، رہنما (ن) لیگ شبیر کوٹلہ کا بیان

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا اور شبیر کوٹلہ نے کہا ہے کہ گجرات کی عوام نے ضلع کونسل کے انتخابات میں کامیابی دلا کر مخلص اور دانشمند قیادت کے مقابلے میں مفاد پرست ٹولے کو مسترد کر دیا،آمروں کی گود میں پلنے والے اور دھاندلی سے جیتنے والوں نے پہلی مرتبہ شفاف انتخابات میں حصہ لیا ، چوہدری برادران کو عوامی فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا، چو ہدری برادران نے گجرات کو تباہ کر دیا ، شہر کو چوروں کے چنگل سے نکال کر ماڈل سٹی بنائیں گے، پہلے بھی عوام کی خدمت کی اب بھی اسی جذبے اور لگن سے قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گجرات کے ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی دلانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،گجرات کی عوام نے ضلع کونسل کے انتخابات میں کامیابی دلا کر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور مخلص اور دانشمند قیادت کے مقابلے میں مفاد پرست ٹولے کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گجرات کے ضلع کونسل کے انتخابات میں جنہوں نے رینجرز طلب کرنے کی درخواست دی تھی آج وہی انتخابات کی شفافیت پر انگلیا ں اٹھا رہے ہیں ، آمروں کی گود میں پلنے والے اور دھاندلی سے جیتنے والوں نے پہلی مرتبہ شفاف انتخابات میں حصہ لیا ، چوہدری برادران کو عوامی فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شبیر کوٹلہ نے کہا کہ چوہدری برادران نے گجرات کو تباہ کر دیا ، شہر کو چوروں کے چنگل سے نکال کر ماڈل سٹی بنائیں گے، پہلے بھی عوام کی خدمت کی اب بھی اسی جذبے اور لگن سے قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو گجرات میں ہونے والے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات میں ایم این اے چوہدری عابد رضا کے بھائی چوہدری محمد علی تنویر نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی

متعلقہ عنوان :