بزم ِ احباب قلم کے زیراہتمام رابعہ سیماب روحی کے ساتھ شام کا اہتمام

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ادبی تنظیم بزم ِ احباب قلم نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے معروف شاعرہ رابعہ سیماب روحیؔ کے ساتھ شام کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدرِمجلس خاوراعجاز،مہمانِ خصوصی ڈاکٹرکوثرجمال اوج، بزم ِ احباب قلم کے صدرعلی اصغرثمر،فرخندہ شمیم،فرزانہ رحمان،اشرف چنگیزی،طاہرہ حنفی، ریاض احمدراج، شازیہ رضوان تحصیل کونسلراورسیدجاویدعلی نے بھی صاحبہ شام رابعہ سیماب روحی کی ادبی خدمات اورشخصیت پرروشنی ڈالی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ 70 کی دہائی میں لکھاریوں نے ایک ایسے جذبے سے کام کیا ہے کہ آنے والوں کونیااسلوب اورراستہ دیکھا ہے۔ان لکھاریوں میں رابعہ سیماب کا ایک معتبرنام تھا۔ تقریب کے دوسرے حصے میں محفلِ مشاعرہ کا انعقادہوا۔

متعلقہ عنوان :