جڑواں شہروں کی ادبی، ثقافتی اورسماجی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی کی ادبی ثقافتی سماجی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دو قراردادیں منظور کی گئیں ۔

(جاری ہے)

پہلی قرارداد میں نامور صحافی اور اے پی پی کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد خان نقشبندی کی صحافتی خدمات کو سراہا گیااور کہا گیا کہ انکی موت سے ملک ایک بے باک اور محب وطن صحافی سے محروم ہوا ہے ۔دوسری قرار داد میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر کرنل اعجاز ستی کے والد محبوب احمد ستی کی راولپنڈی ڈویژن میں سماجی تعلیمی اور اقتصادی خدمات کو سراہا گیا اجلاس میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبر وجمیل کی گئی ۔