سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل ۱ٓباد کا کرسمس پر تفریحی مقامات کی ٹکٹ میں پچاس فیصد رعایت کا اعلان

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:05

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل ۱ٓباد نے مسیحی برادری کی سہولت و خوشیوں کے لئے کرسمس کے موقع پر مختلف تفریحی مقامات کی ٹکٹ میں پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں اقبال سٹیڈیم کے قریب فن لینڈ وسندباد اور جھنگ روڈ پر فن دنیا کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ کرسمس کے روز تفریح کے لئے مسیحی فیملیز کو ٹکٹ میں پچاس فیصد رعایت دیں ۔

ڈی سی او سلمان غنی نے کہا کہ ہم سب مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں اور ان کی سہولیات اور آسائش کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر شہر کے تفریحی پارکس میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں ضروری سیکورٹی کے علاوہ صفائی ستھرائی و تزئین و آرائش کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لئے جامع پروگرام ترتیب دیا گیا تاکہ کرسمس کے موقع پر عبادات کے سلسلے میں پر سکون اور خوشگوار ماحول میسر آسکے ۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے لئے ریلیف ضلع بھرسات خصوصی کرسمس بازار بھی کام کر رہے ہیں جن میں مسیحی برادری کو مختلف اشیائے ضروریہ بھی رعایتی نرخوں پرفراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ احسن انداز میں کرسمس کی خوشیاں منا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :