جنرل الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) ہی کلین سویپ کرے گی، میاں عامرشہباز

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:05

رحیم یارخان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ضلع کی ساتوں میونسپل کمیٹیوں سمیت ضلع کونسل رحیم یار خان کے بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی ضلع میں مسلم لیگ(ن) ہی کلین سویپ کرے گی۔ان خیالات کااظہارچیئرمین یونین کونسل کوٹ کموں شاہ وسٹی صدرمسلم لیگ(ن)رحیم یارخان میاں عامرشہبازنے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجاب بھرمیں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کی کامیابی اس بات کاثبوت ہے کہ لوگ وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف سے دل کی اتھاء گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوںمیں ضلع رحیم یار خان میں اب تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازہوگاکیونکہ تمام میونسپل کمیٹیوں میںاورضلع کونسل کے چیئرمین اوروائس چیئرمین ایسی شخصیات منتخب ہوئی ہیں جو لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :