مری، ہمارے آج کے حالات کی وجہ دین سے دوری ہے،پروفیسر وقاص احمد خان

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:21

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ہمارے آج کے حالات کی وجہ دین سے دوری ہے ہمیں چاہئے کہ اسوہ رسولﷺ اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار مری آرٹس کونسل اور دختران اسلام اکیڈمی مری کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار بسلسلہ تقریبات یوم قائدمیں ملک کے نامور دانشور صدارتی ایوارڈ یافتہ پروفیسر وقاص احمد خان نے اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین میں سجاد احمد عباسی اور عتیق احمد عباسی چیئرمین دختران اسلام اکیڈمی شامل تھے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ قائد کے فرمودات پر عمل کیاجائے اور قائد کے پیغام کو پھیلایا جائے اور آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ اس تقریب میں مری شہر کی نمایاں شخصیات جن میں مسعود بٹ، مرزا سہیل بیگ ، عبدلعلیم ، ندیم حسین شوکت، محمدشاکر عباسی، حافظ شکیل عباسی اوردیگر معززین شہر نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل اور دختران اسلام اکیڈمی مری کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :