ایم پی اے وحید گل نے اپنے سیکورٹی گارڈوں کی مدد سے ریلوے سٹیشن ہربنس پورہ پر خراب مال گاڑیوں سے لوہا چوری کرنے والا گینگ رنگے پکڑا لیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے وحید گل نے اپنے سیکورٹی گارڈوں کی مدد سے ریلوے سٹیشن ہربنس پورہ پر خراب مال گاڑیوں سے لوہا چوری کرنے والا گینگ رنگے پکڑا لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن ہربنس پورہ پر سینکڑوں خراب مال گاڑیاں کھڑی ہیں اور ریلوے پولیس کی غفلت کی و جہ سے لوہا چوری ہو رہا تھا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نون کے ایم پی اے وحید گل اپنے حلقے سے سیکورٹی گارڈ کے ساتھ گاڑی میں گزر رہے تھے کہ ان کو مال گاڑیوں کے خراب ڈبوں سے لوہا اتارنے کی آوازیں آئی قریب جانے پر معلوم ہوا کہ چور ریلوے کی املاک چوری کر رہے ہیں وحید گل کے گارڈ کانسٹیبل حافظ فیصل نے ایک چور کو پکڑا لیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ چور لوہا بوریوں میں بھر کررکشا پر لوڈ کر چکے تھے ۔ بہادری کا مظاہرہ کرنے پر وحید گل نے اپنے گارڈ کو دو ہزار روپے انعام بھی دیا۔ پکڑے گئے چور کولوہے سمیت ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :