شارجہ میں مقیم پاکستانی نے ایک ملین ڈالرز کا انعام جیت لیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:13

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مقیم پاکستانی بیٹھے بٹھائے کروڑوں روپے کا مالک بن گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعد خان نامی پاکستانی شہری نے دبئی ڈیوٹی فری سے 2290 اور 232 سیریز کی ٹکٹیں خریدی تھیں جس سے اس کا ایک ملین ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تیسرا موقع تھا جب سعد خان نے دبئی ڈیوٹی فری میں اپنی قسمت آزمائی کی جس نے اسے مالا مال کر دیا ہے۔

اس انعام کا اعلان دبئی ڈیوٹی فری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں چیزوں کی خریداری پر 25 فیصد ڈسکائونٹ بھی دیا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 18 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہنے والی دبئی ڈیوٹی فری میں 161.817 درہم کی چیزیں فروخت کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :