اقوام متحدہ کی پاک بھارت مسائل حل کرانے میں تعاون کی پیشکش

بانکی مون نے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیاہے،ترجمان

جمعہ 23 دسمبر 2016 15:08

اقوام متحدہ کی پاک بھارت مسائل حل کرانے میں تعاون کی پیشکش
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں، اگر دونوں ممالک چاہیں تو ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانکی مون نے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا۔