Live Updates

اقتدار پر کئی دہائیوں سے قابض حکمرانوں اور کرپشن کا چولی دامن کاساتھ ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:54

اقتدار پر کئی دہائیوں سے قابض حکمرانوں اور کرپشن کا چولی دامن کاساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اقتدار پر کئی دہائیوں سے قابض حکمرانوں اور کرپشن کا چولی دامن کاساتھ ہے ، عمران خان کی قیادت میں پوری قوم اس گٹھ جوڑ کو توڑنے کا عزم کئے ہوئے ہے اورانشا اللہ یہ وقت اب زیادہ دور نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ رشوت اور کرپشن کو ختم کرنے کیلئے قائم کیا جانے والا ادارہ اس ناسور کو ختم کرنے کی بجائے اس میں اضافے کا باعث بن رہا ۔

(جاری ہے)

بچے بچے کی زبان پر یہ بات ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کرو اور نیب سے کروڑوں کی بارگین کر کے رہا ہو جائو ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت نہیں بنایا جائے گا اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذ ہے ،غریب توروٹی چوری کرنے پر جیل میں ڈال دیاجاتاہے لیکن قوم کے خون پسینے کے اربوں لوٹنے والوں کے خلاف اداروں کو ثبوت ہی نہیں ملتے ۔ پی ٹی آئی اس ملک سے کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ پانامہ لیکس والوں کااحتساب کے کٹہرے میں آنا اس کی کامیابی کا آغاز ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات