گوادر کو کراچی سے منسلک کرنے کیلئے 2006 سے معطل کوسٹل فائبر لنک کو جلدبحال کیا جائیگا‘ سی پیک میں اپنا بھر کردار ادا کریں گی؛ مائیکروسافٹ سے مفاہمتی دستاویزات پرجلد دستحط کئے جا ئیں گے

ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی برگیڈئر(ر) وقار راشد خان کا کانفرنس سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی برگیڈئر(ر) وقار راشد خان نے کہاہے کہ 2006 سے معطل کوسٹل فائبر لنک کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ گوادر کو کراچی سے منسلک کیا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی سی پیک کے تحت متعلقہ منصوبے مکمل کرنے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کرر ہی ہے اور کمپنی 2016-17 مالی سال کے دوران اے ڈی پی کے تمام منصوبے مکمل کرے گی جوکہ پبلک سیکٹر آرگینائزیشن میں ایک ریکارڈ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ٹی سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ڈائریکٹر جنرلز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی برگیڈئر(ر) وقار راشد خان نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں مائیکروسافٹ سے جلد مفاہمتی دستاویزات پر دستحط کئے جا ئیں گے جوکہ این ٹی سی کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں اور حال ہی میں ٹیلی کارڈ اور سپر کارڈ سے ایم او یو پر دستحط کئے گے ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرس میں این ٹی سی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کانفرس کا بتایا گیا کہ آئی ٹی وزیر انوشہ رحمٰن کی ہدایت کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تمام ڈیٹا اور سروسز کو این ٹی سی کے پلیٹ فارم پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر محکموں سے بھی اس ضمن میں رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :