پنجاب بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:24

سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام ضلعی ہیلتھ افسران اور ڈرگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جعلی ڈاکٹروں‘ حکیموں اور بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور چلانے والے افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں،ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میںغیر معیاری ادویات کا استعمال کیا جارہا ہے، اس لئے حکومت پنجاب نے ضلع سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ وار کارروائی کی مکمل رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو روانہ کریں۔

متعلقہ عنوان :