ایشیا کے سب سے بڑے لیاقت علی خان(شہید) انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو آ ئندہ سال پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا

پہلی پرواز14اگست کو لینڈ کرے گی، امکان ہے نئے ائر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف کریں گے فتح جھنگ میں 45ہزارکنال پربنائے جانے والے جدید ایئر پورٹ پردنیا کے سب سے بڑے 380 کمرشل ایئر کرافٹ کے اتارنے کی گنجائش کے علاوہ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی، پا کستان میں آپریشن کرنے والی تمام انٹرنیشنل ایئر لائنز کو دفاتر کی سہولت مہیاکی جائے گی

جمعہ 23 دسمبر 2016 13:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان ( شہید )کے نام سے منسوب ایشیا کے سب سے بڑے لیاقت علی خان(شہید) انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر آئندہ سال یوم آزادی پاکستان کے موقع پرپروازوں کے لئے کھول دیا جائے گاجس کے تحت پہلی پرواز14اگست2017کو لینڈ کرے گی امکان ہے کہ نئے ائر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف کریں گے فتح جھنگ میں 45ہزارکنال پربنائے جانے والے جدید ایئر پورٹ پردنیا کے سب سے بڑے 380 کمرشل ایئر کرافٹ کے اتارنے کی گنجائش کے علاوہ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی جبکہ ایئر پورٹ پر خود کار سکیننگ سسٹم اورمسافروں کی سہولت ، لائن میں لگنے کی جھنجٹ سے چھٹکارا اور وقت کی بچت کے لئے جدید ترین خود کار بورڈنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے مسافر کی جانب سے ٹکٹ نمبر درج کرنے پر خود کار مشین سے بورڈنگ کار ڈ خودبخود باہر آجائے گا جسے لے کر مسافر بغیر چیکنگ طیارے میں سوار ہو جائے گا جدید ایئر پورٹ پر جہاز کے ساتھ لگائی جانے والی 15ٹنل تعمیر کی گئی ہیں جبکہ یہاں 37مزیدٹنل بنانے کی گنجائش موجود ہے اسی طرح قومی ایئر لائن کے دفاتر کے علاوہ نجی ایئر لائنز سمیت پاکستان میں آپریشن کرنے والی تمام انٹرینشنل ایئر لائنز کو دفاتر کی سہولت مہیاکی جائے گی اسی طرح جدید اور وسیع کار پارکنگ بھی ایئر پورٹ کا حصہ ہو گی ان تمام جدید سہولیات کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد بھی ایئر پورٹ میں مزید رن وے ،ٹنل اور دفاتر کی تعمیر کے لئے وافر جگہ میسر ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع کی جا سکے ایئر پورٹ کی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایئر پور ٹ کے ارد گرد 3کلو میٹر تک کوئی عمارت یا گھر تعمیر کر نا ممنوع قرار دیا گیا ہے ایئر پورٹ کے باقاعدہ افتتا ح سے قبل تمام عملہ کو نئے ایئر پورٹ پر منتقل کر دیا جائے گااور نئے ایئر پورٹ کے مکمل فعال ہونے کے بعد لیز پر لیا گیا بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پاکستان ایئر فور س کوواپس کر دیا جائے گا یاد رہے کہ 1956 سے قبل پاکستان میں چلنے والی ایئر لائن ’’اورئینٹ ائیرویز ‘‘کے نام کے تبدیلی اور پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے باقائدہ آغاز کے موقع پرسول ایوی ایشن نے پاکستان ائیر فورس سے رینٹل لیز پریہ ایئر پورٹ لیا تھا۔