شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل تہلکہ مچانے کے لیے تیار

جمعہ 23 دسمبر 2016 13:10

شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل تہلکہ مچانے کے لیے تیار
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) 30 برس بعد ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔فلم شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے،1982 کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ’’بلیڈ رنر‘‘ کا سیکوئل ’’بلیڈ رنر 2049 ‘‘ بنایا جارہا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

1982ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم بلیڈ رنر میں 2019ء کا جنیاتی نقشہ پیش کیا گیا تھا، کہانی میں جینیاتی انجینئرنگ کی مدد سے تیار کردہ روبوٹس دکھائے گئے تھے اب اس فلم کے دوسرے حصے میں 2049ء کے دور کی عکاسی کی گئی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ریان گوسلنگ، ہیریسن فورڈ، اینا دی آرمز، روبن رائٹ، لینی جیمز ودیگر شامل ہیں، جبکہ فلم کو ڈائریکٹ ڈینس ولین ایو نے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :