17ء فلم انڈسٹری کی بحالی کاسال ہو گا‘ میاں راشد فرزند

جمعہ 23 دسمبر 2016 12:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) فلم پروڈیوسر و سماجی رہنماء میاں راشد فرزند نے کہاہے کہ 2017ء فلم انڈسٹری کی بحالی کاسال ہو گا، مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری اپنے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان جب کوئی نیک نیتی سے ارادہ کرتا ہے تو خدا بھی اس کی ضرور مدد کرتاہے ۔

(جاری ہے)

کسی وقت میں لاہور کے تمام سٹوڈیو میں فلموں کی شوٹنگ جاری ہوتی تھی مگر بعض نا اندیش لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہوگئی ۔جس طرح ہر عروج کو زوال اور ہر زوال کا عروج ہے اسی طرح اب فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج کی جانب گامزن ہوگی ۔ میاں راشد فرزند نے کہا کہ ہماری تنظیم پاکستان کلچر ایسوسی ایشن لیجنڈ فنکاروں کو ان کی خدمامت کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :