کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے نہایت مفید ہے، امریکی طبی ماہرین

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:56

کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے نہایت مفید ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے نہایت مفید ہے۔

(جاری ہے)

ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلا اپنے اندار بے پناہ خوبیاں لئے ہوئے ہے اور اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم اور دیگر اہم اجزاء انسانی جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کی کارکردگی کو معمول کے مطابق کام کرنے، ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کینسراور سانس کی بیماریوں سے مٖحفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کیلا کھانے سے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے اور شریانوں کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔