شکار پور،مسافرکوچ اور ٹرالرمیں تصادم،4 مسافر جاں بحق ، 15 زخمی

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) شکار پورمیںمسافرکوچ اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں4 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شکار پور کے علاقے میں جیکب آباد سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ خان قومی شاہراہ پرتیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکراگئی جس کے باعث کوچ اور ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی ، حادثے کے نتیجہ میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں ، رضاکاروں اور فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم کوچ مکمل طور پر کر جل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو زخمیوں کو ڈسٹڑکٹ ہسپتال شکار پو منتقل کردیاجہاں4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :