سکھرریجن کے 52ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 47 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:51

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی سکھرپولیس کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی چیئر مین شپ میںمحکمہ پولیس میں محکمہ جاتی ترقیوں کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں سکھر خیرپور گھوٹکی ریزور پولیس کرائم برانچ ، اسپشل برانچ اور آر ٹی سی خیرپور کے 52 ہیڈ کانسٹبلز کو اے ایس آئی رینک میں جبکہ 47 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، میٹنگ میں ایس ایس پی سکھر، گھوٹکی ، خریپور ایس آر پی ، کرائم برانچ ، اسپیشل برانچ اور آرٹی سی خیرپور نے شرکت کی۔