آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے پولیس مقابلہ میں ڈاکو کی ہلاکت پرپولیس کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:51

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے سکھر کے علاقہ باگڑ جی میں پولیس مقابلہ میں ڈاکو نادر جتوئی کی ہلاکت پر سکھر پولیس کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق مذید براں ڈی آئی جی سکھر پولیس نے مقابلہ میںشامل پولیس ٹیم کیلئے پچاس ہزار روپے انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹس دیے جانے کا اعلان کیا ہے ، مارا جانیوالا ڈاکو نادر جتوئی پولیس اسٹیشن باگڑ جی میں پولیس مقابلہ میں شہید ہونیوالے ایس ایچ او باگڑ جی سید سبحان شاہ شہید کے قتل کی ایف آئی آر 34/16نامز جوابدار ہے ۔

متعلقہ عنوان :