وزیراعظم محمد نوازشریف کا بوسنیا ہرزگوینا میں جنگی یادگار کا دورہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:40

وزیراعظم محمد نوازشریف کا بوسنیا ہرزگوینا میں جنگی یادگار کا دورہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعرات کو بوسنیا ہرزگوینا کے قواچی یادگار کا دورہ کیا جو بوسنیا ہرزگوینا میں 1992ء سے 1995ء تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران مارے جانے والے فوجیوں کا سب سے بڑا قبرستان ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف نے بوسنیا ہرزگوینا کے وزیراعظم چیئرمین کونسل آف منسٹر کے ہمراہ یادگار کے مقام کا دورہ کیا اور دعا کی۔ دونوں رہنمائوں نے سربینیکا گیلری کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر 1995ء کی جنگ کے دوران مارے جانے والے افراد کی تصاویر کی نمائش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :