بے ضمیر ٹولے ملا کرپیسے کے بل بوتے پر الیکشن لڑنے والوں کی سیاست کو چناب کی لہروں میں بہا دیا ، جب تک عوام ہمارے ساتھ ہیں کوئی بھی سرمایہ دار،جاگیر دار، ضمیر فروش ہمارا کچھ نہیںبگاڑ سکتا

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کا چوہدری پرویز الہٰی کی پریس کانفرنس پرردعمل

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:36

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے کہاہے کہ بے ضمیر ٹولے ملا کرپیسے کے بل بوتے پر الیکشن لڑنے والوں کی سیاست کو چناب کی لہروں میں بہا دیاہے ، جب تک عوام ہمارے ساتھ ہیں کوئی بھی سرمایہ دار،جاگیر دار، ضمیر فروش ہمارا کچھ نہیںبگاڑ سکتا۔ وہ جمعرات کو مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدر ی پرویز الہٰی کی پریس کانفرنس اور اس میں گجرات سے چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ کو شکست دینے والے امیدوارچوہدری محمد علی تنویر پرعاید کردی الزامات پرردعمل ظاہر کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے چوہدری محمد علی تنویر، میاں شیر افگن اور چوہدری شعیب رضا جیسے ادنیٰ ورکر ز کو اس منصب پر فائز کیا۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ہی ہیں جن کی بدولت آج ورکروں کے حوالے اس ضلع کو کر دیا ہے جہاں کوئی عام آدمی بھی ضلع لیول پر الیکشن لڑنے کا سوچ نہیں سکتاتھا۔ آج الحمداللہ ضلع گجرات میں عوامی حکومت قائم ہوگئی ہے۔

ضلع گجرات کا ہر شہری اب گجرات کا چیئرمین ہے۔ ادھر نومنتخب ضلع چیئرمین گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے جس نے میرے جیسے ورکر کو ضلع کی چیئرمینی عطا کی۔۔ہم اپنے تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشکل مرحلے میں ہمارے ہاتھ مضبوط کئے۔ ہم اپنے ساتھیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے انتخاب پر انشاء اللہ فخر کریں گے اور میری ٹیم کا حصہ ہوتے ہوئے ضلع گجرات کی صحت ، تعلیم اور انفرا سٹرکچر کی بہتری کیلئے شانہ بشانہ چلیں گے۔

میں اپنے تمام بزرگوں ، بھائیوں ، بہنوں اور مائوں کا بھی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میرے لئے دن رات دعا کی۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ گجرات کی ترقی کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کروں ۔ دوسری جانب الیکشن جیتنے پر ڈیرہ چوہدری عبدالمالک میں مبارکبادکیلئے آنے والوں کا تانتا بند ھ گیا ۔ چوہدری محمد علی تنویر کو ضلع چیئرمین بننے پر مبارکباد ینے کیلئے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک آنے والوں میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے، میاں طارق محمو د ایم پی اے، چوہدری اشرف دیونہ ایم پی اے، چوہدری مبشر حسین، چوہدری افضال دیونہ، ڈاکٹر عابد غوری، چوہدری جمیل احمد صدر پی این اے ، چوہدری سجاد ، چوہدری شاہد انورایڈووکیٹ، مولوی سجاد لنگڑیال، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ، ایڈووکیٹ شمشاد ، چیئرمین محمد علی گجر، چیئرمین ڈاکٹر عباس، چیئرمین راجہ ذوالفقار، چیئرمین سہراب خاں، چیئرمین پروفیسر انور نسیم، چیئرمین میجر شاہین، چیئرمین تنویر اشرف خواص پور، چوہدری یاسر مہدی،چوہدری سہیل ارشد، چوہدری ساجد کوٹھے سریعہ ، وائس چیئرمین حاجی شریف بنگیال، چوہدری محسن لنگڑیال، چیئرمین راجہ رئوف و دیگر شامل ہیں ۔