آصف زرداری نے توڑ پھوڑ کی سیاست کبھی نہیں کی ،ہمیشہ مفاہمت کا راستہ اپنایا ہے،اصل میں مفاہمت بے نظیر بھٹو کی ایجاد ہے،مصدق ملک

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے توڑ پھوڑ کی سیاست کبھی نہیں کی ہے،ہمیشہ مفاہمت کا راستہ اپنایا ہے،اصل میں مفاہمت بے نظیر بھٹو کی ایجاد ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سیاست کا مطلب ایک دوسرے کو گالی دینے کا نام نہیں ہے،آجکل سیاست اور پارلیمان میں سخت زبان استعمال کرنے کا رواج قائم ہوا ہے،90ویں کی دہائی کی سیاست سے سیاسی جماعتوں نے سبق سیکھ لیا ہے،اب سیاسی جماعتوں میں پختگی آئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے الزامات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک بھر کے ضمنی انتخابات،کشمیر اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات سے مسلم لیگ(ن) کی فتح سے انہیں معلوم ہوا ہوگا،اس طرح 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) سرخرو ہوگی۔۔۔(ولی)