مانسہرہ،مظفرآباد اور گردونواح میں زلز لہ ، خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء)مانسہرہ،مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب ساڑھی8بجے کے قریب مانسہرہ،ایبٹ آباد،مظفرآباد اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت2.3ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔۔۔(ولی)