بلاول بھٹو زرداری کی بلدیاتی انتخابات کو ریاستی مشینری استعمال کرکے جائز اور ناجائز طور ہائی جیک کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:22

بلاول بھٹو زرداری کی بلدیاتی انتخابات کو ریاستی مشینری استعمال کرکے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میںآخری مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کو ریاستی مشینری استعمال کرکے جائز اور ناجائز طور ہائی جیک کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، خصوصا رحیم یار خان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی واضح اکثریت کو انجنیئرڈ شکست میں بدل دیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں نوازلیگ حکومت کی زور زبردستی نے ایک بار پھر پاناما شریف کی بادشاہت کا مکروہ چہرہ کھول کے رکھ دیا ہے جو کہ اپوزیشن کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، پنجاب کے محنت کشوں کی طرح وہ پورے ملک کو یرغمال رکھنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح اژدہا اپنے شکار کا حشر کرتا ہے اسی طرح لوگوں کو ہڑپ کرنے کے لیے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل کو بے معنی مشق میں تبدیل کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ان کے جیالوں اور ہمدردوں کی موجودگی میں اس قسم کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ جب ایک بھٹو میدان میں اترتا ہے تو تمام اژدہا اور گدہوں کے لیے بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لالہ موسی میونسپل کمیٹی، رنالہ خرد ٹان کمیٹی اور دیگر جیتنے والے چیئرمین کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چھیننے کے باوجود بھی اچھی کارکردگی دکھائی،بلاول بھٹو زرداری نے انہیںیقین دلایا کہ پنجاب کے جیالے نوازشریف اور ان کے گروہ کی سربراہی والی اژدہا اور گدھ والی بادشاہت کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔