سپریم کورٹ کے سابق جسٹس (ر) ظفر حسین مزرا کی اہلیہ اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی والدہ کو سپردخاک کردیا گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:22

سپریم کورٹ کے سابق جسٹس (ر) ظفر حسین مزرا کی اہلیہ اور سابق وزیر داخلہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ کے سابق جسٹس (ر) ظفر حسین مزرا کی اہلیہ اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی والدہ بیگم بلقیس ظفرحسین مرزا کوڈیفینس فیز 4 کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب ڈیفینس میں ادا کی گئی ۔جسمیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے اہل خانہ ،عزیز واقارب ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماں اور عمائدیں شہر نے شرکت کی ۔ بیگم بلقیس ظفر مرزا جمعرات کو 79برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں ۔مرحومہ کا سوئم کل (ہفتہ ) کو ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی رہائش گاہ بنگلہ نمبر 26/2خیابان شاہین ڈیفینس5میں بعدنماز عصر ہوگا۔