دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے صاحبزادے کے ولیمے کی تقریب کے دوران پولیس کا چھاپہ، ہال خالی کروا لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 دسمبر 2016 21:32

دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے صاحبزادے کے ولیمے کی تقریب ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے صاحبزادے کے ولیمے کی تقریب کے دوران پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی میں گورنر سندھ عشرت العباد کے صاحبزادے کی دعوی ولیمہ ایک مقامی اور مشہور ہال میں جاری تھی۔ تاہم اس موقع پر پولیس کی جانب سے اچانک ہال پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے سیکورٹی کلئیرنس کیلئے فوری ہال خالی کروا لیا۔ سیکورٹی کلئیرنس کے بعد پولیس کی جانب سے ولیمے کی دعوت کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔