دبئی میں مقیم پاکستانی شخص نے ڈیوٹی فری مارکیٹ سے 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 دسمبر 2016 21:21

دبئی میں مقیم پاکستانی شخص نے ڈیوٹی فری مارکیٹ سے 1 ملین ڈالر کا انعام ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) دبئی میں مقیم پاکستانی شخص نے ڈیوٹی فری مارکیٹ سے 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر برس دبئی کی مشہور ڈیوٹی فری مارکیٹ کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے خصوصی طور پر بچت بازار کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس بازار سے خریداری کرنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی تحائف سے بھی نوازا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس برس 18 دسمبر سے 20 دسمبر تک منعقدی کیے جانے والے اس بازار سے ایک پاکستانی شخص سعد خان کی جانب سے بھی خریداری کرکے قرعہ اندازی میں حصہ لیا گیا ہے۔ قرعہ اندازی میں خوش قسمتی سے سعد خان 1 ملین ڈالر کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ سعد خان اس سے قبل بھی اس قرعہ اندازی میں حصہ لے چکے تھے تہام پہلی مرتبہ وہ انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ سعد خان کی جانب سے اتنے بڑے انعام کو جیتنے پر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خوش اور حیرانگی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :