قائد اعظمؒ کی 140 ویں سالگرہ کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے مقابلے میں جی سی یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:08

فیصل آباد۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 140 ویں سالگرہ کے حوالے سے حکومت پاکستان کی طرف سے سات روزہ تقریبات قائد کا پاکستان جوش وخروش سے منائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں قائد اعظم ؒ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 فیصل آباد میں مقامی یونیورسٹیوں کے طلباء کی ٹیموں کے درمیان سوال وجواب کے خصوصی مقابلی کا پروگرام ’’ہم نوجواں‘‘ کا انعقاد کیاگیا۔

ان مقابلے میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، مدینہ یونیورسٹی اور دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے پہلی پوزیشن، دوسری پوزیشن مدینہ یونیورسٹی فیصل آباد جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

’’ہم نوجواں‘‘ پروگرام کو ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 فیصل آباد سے 25 د سمبر کی صبح ساڑھے نو بجے نشر کیا جائے گا۔

اس پروگرام کی پروڈیوسر و میزبان سندریلا ناز اور کوئز ماسٹر محمد طاہر شہزاد ہوں گے۔ اس کے علاوہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی یوم وفات کے حوالے سے بھی ریڈیو پاکستان نے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے ہیں۔ جن میں مذاکرے، ٹاک شوز، قائد کے حوالے سے خصوسی گیت، قائد اعظم ؒ کے حضور نذرانہ عقیدت شامل ہیں۔ ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے دونوں چینل ایف ایم 101 اور ایف ایم 93 سے بھی خصوصی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :