ایک اور پاکستانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

مردان کے رہائشی خضر خان کو پاکستانی ہلک کے نام سے پکارا جانے لگا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 دسمبر 2016 21:00

ایک اور پاکستانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) ایک اور پاکستانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں کام کرنے والے ارشد خان نامی چائے والا نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔ اب ایک اور پاکستان نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔

مردان کے رہائشی 24 سالہ خضر خان کو پاکستانی ہلک کے نام سے پکارا جانے لگا۔ خضر خان کا کل وزن 436 کلو ہے اور وہ دکھنے میں بالکل بالی وڈ کے مشہور کردار ہلک جیسے دکھتے ہیں۔ خضر کی روزانہ کی خوراک میں 4 مرغ، 5 درجن انڈے اور 5 لیٹر دودھ شامل ہے۔ اسی باعث دنیا بھر میں انہیں اب پاکستانی ہلک کے نام سے پکارا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

خضر خان کو کئی غیر ملکی نشر و اشاعت والے اداروں کی جانب سے باقاعدہ کوریج بھی دی گئی ہے۔

خضر خان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر بن کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے حکام کا کہنا ہے کہ خضر خان سے متعلق ان کی جانب سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تاہم مستقبل میں شاید ان سے متعلق کوئی سنجیدہ فیصلہ لے لیا جائے۔ جہاں ایک جانب سے خضر کو بے پناہ شہر مل رہی ہے وہیں کئی لوگ ان کی جسامت پر ان کا مذاق بھی بنا رہے ہیں۔ تاہم خضر کا کہنا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ خضر سے متعلق ایک یورپی ویب سائٹ کی جانب سے بنائی جانے والی خصوصی رپورٹ ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :