ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ جنوری تک توسیع

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ جنوری تک توسیع کردی۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم معظم کی طرف سے بیرسٹر محمد سیف نے وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم معظم علی کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا جائے، عدالت نے ملزم معظم علی کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، عدالتی دائرہ کارسے متعلق درخواستوں پر بحث آئندہ سماعت پرہوگی۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرمحمد سیف کا کہنا تھا کہ کیس میں متحدہ کا کوئی تعلق نہیں بطور وکیل کیس لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :