کراچی سٹی کونسل کے اجلاس: اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا

بانی متحدہ کے نام پر ایوان مچھلی بازار بن گیا، میئر کراچی نے اجلاس 24 جنوری تک ملتوی کردیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا، بانی متحدہ کے نام پر ایوان مچھلی بازار بن گیا، میئر کراچی نے اجلاس 24 جنوری تک ملتوی کر دیا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے پہلے سٹی کونسل اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے کرم اللہ کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر بنتے ہی کرم اللہ نے مطالبات رکھ دیئے۔اجلاس کے دوران خواتین ارکان نے میئر کراچی سے شکوے بھی کئے۔ اجلاس میں سنٹرل جیل کے اطراف سے جیمرز ہٹانے اور انٹرنیٹ کی سہولت دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔ایم کیو ایم یو سی کورنگی کے چیئرمین محمد فاروق کی جانب سے بانی متحدہ کے ذکر پر ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ میئر کراچی نے شور شرابے کو دیکھتے ہوئے اجلاس 24 جنوری 2017ء تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :