وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں میں ٹریفک جام کا نوٹس

آئندہ حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد کے مختلف شاہراہوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لیکر آئندہ حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لاہور اور اسلام آباد کے ڈائریکٹر کیپٹن الیاس کو بہترین افسر قرار دیا، اسکے علاوہ ایف آئی اے کے 6افسران کو بہترین کارکردگی دکھانے پر3, 3لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد جبکہ دیگر بہترین افسران کو ایک ایک لاکھ روپے اور تعریفی اسناد د ی گئیں، وزیر داخلہ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ اسلام آباد میں ٹریفک کیلئے بہترین حکمت عملی بنائے، انہوں نے متعددد شاہراہوں پر ٹریفک جا م کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

۔(وقار)

متعلقہ عنوان :